News4

سنجے سنگھ کو پولیس تحویل میں حلف لینے کی اجازت

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو دوسری بار راحت دیتے ہوئے پولیس حراست میں راجیہ سبھا میں حلف لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے انہیں 8 یا 9 فروری کو حلف اٹھانے کی اجازت دی ہے۔اس دوران،عآپ لیڈر اور دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھن کھڑپر پارٹی لیڈر سنجے سنگھ کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر آئین کی دفعات کیخلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آرٹیکل 99 کہتا ہے کہ ہر رکن حلف اٹھائے گا۔راجیہ سبھا کے چیئرمین کی طرف سے اٹھائے گئے استحقاق کا معاملہ ان کی رکنیت سے متعلق تھا، جو پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *