سینئر سیاست دان کے گھررات گئے پولیس کا چھاپہ

لاہور(پی این آئی)سینئر سیاست دان کے گھررات گئے پولیس کا چھاپہ۔۔۔۔۔۔سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے گھر ملتان میں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا۔ترجمان ہاشمی ہاؤس کے مطابق جاوید ہاشمی کے قریبی عزیز حمزہ ہاشمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق جاوید ہاشمی نے 8 روز قبل اپنے گھر بلا اجازت پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کیا تھا اور حمزہ ہاشمی ورکرز کنونشن والے دن پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ بھی درج تھا اور چھاپہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ملتان میں پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کے داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔اُس وقت جاوید ہاشمی نے الزام لگایا تھا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور خواتین پر بھی تشدد کیا۔

The post سینئر سیاست دان کے گھررات گئے پولیس کا چھاپہ appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *