News4

شاد نگر کے جنگلاتی علاقہ میں مردہ تیندوا پایاگیا

حیدرآباد 4 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر کے جنگلاتی علاقہ میں مردہ تیندواپایاگیا۔ چرواہوں نے اس کی لاش کو دیکھ کر مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو بھی چوکس کیاگیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداراس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ اس جنگلی جانور کی موت کی وجہ کیا ہے ۔محکمہ جنگلات کے حکام کا ماننا ہے کہ اس تیندوے کی موت ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایاجارہا ہے ۔مقامی افراد نے اس موقع پر جنگلات کے عملہ سے مطالبہ کیا کہ جنگلی جانوروں کو انسانی آبادیوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *