News4

شرمیلا کو دھمکیاں بزدلانہ حرکت‘ راہول گاندھی کا شدید ردعمل

حیدرآباد/4فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے آندھرا پردیش میں سیاسی مخالفین کو خطرہ پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔ انہوں نے صدر پردیش کانگریس وائی ایس شرمیلا کو دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ خاتون کو دھمکیاں اور توہین بزدلانہ حرکت ہے ۔ یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ سوشیل میڈیا ایکس پر راہول نے لکھا کہ کانگریس اور میں شرمیلا اور سنیتا کے ساتھ ہیں اور حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ آندھرا پردیش میں بعض عناصر شرمیلا اور کانگریس کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمیلا اور سنیتا کو ہلاک کرنے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں اور پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ دھمکیوں کا مقصد آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے سیاسی ورثا کو بدنام کرنے یہ سازش کی گئی ہے۔ سابق مرکزی وزیر پلم راجو نے بھی شرمیلا کو دھمکی کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ شرمیلا نے دہلی میں آندھرا پردیش حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ سابق وزیر ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *