News4

شکاگو میں حیدرآباد طالبعلم پر حملہ تشویشناک دنیا کے کسی بھی خطہ میں تلنگانہ عوام کی مدد کرنے چیف منسٹر کا عزم

حیدرآباد۔7۔فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہوں کانگریس حکومت ان کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے حیدرآبادی طالب علم پر شکاگومیں ہوئے حملہ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید مظہر علی پر شکاگو میں حملہ اور اس سے قبل اوہایو میں بی شریاس کی موت انتہائی افسوسناک ہے اور ہمارے طلبہ کے تحفظ کے متعلق تفکرات پیدا کرنے والی ہے۔ اے ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے اپیل کی کہ امریکہ میں موجود ان کے ہم منصب سے ریاست تلنگانہ کے عوام اور حکومت کے تفکرات سے واقف کروائیں۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گااور انہیں کسی بھی صورت میں رابطہ یا مدد کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *