News4

عراقی مسلح گروپوں کا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ

بغداد : عراقی مسلح گروپوں نے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پرحملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنیے آیا ہے کہ جب عراق پچھلے مہینوں سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں خطے میں تنازعات میں توسیع کے بارے میں خبردار کر رہا ہیگذشتہ برس اکتوبر سے عراقی مسلح گروپوں کی طرف سے ’’ اسلامی مزاحمتی اتحاد‘‘ کے نام سے سرگرم گروپوں کی طرف سے امریکی اور اسرائیلی مفادات پر حملے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے آج جمعرات کو ایک نئے حملے کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔عراقی مسلح گروپوں نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کو ڈرون سے حملے کا نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کا رد عمل ہے۔پچھلے ہفتے ان دھڑوں نے اپنے حملوں کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس وقت سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں زور دیا وہ اسرائیلی بندرگاہوں کو مفلوج کرنے کے لیے بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مرحلے میں اسرائیل کی سمندری نیویگیشن کا محاصرہ کرنا اور اس کی بندرگاہوں کو سروس سے باہر رکھناشامل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *