News4

عنقریب گروپ I اور پولیس تقررات کئے جائیں گے: چیف منسٹر

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات جاری ہیں۔ 17 ہزار پولیس جائیدادوں پر تقررات کیلئے اندرون 15 یوم اعلامیہ جاری ہوگا۔ نکلس روڈ پر مجسمہ امبیڈکر کے قریب سنگارینی جاب میلے میں چیف منسٹر نے 441 افراد کو تقرر نامے حوالے کئے۔ کانگریس حکومت ملازمتوں کے فراہمی کے عہد کی پابند ہے اور ہر مسئلہ کو حل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوگا بلکہ 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد گروپ I اور پولیس جائیدادوں پر تقررات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ تلنگانہ کی ترقی میں سنگارینی ایمپلائز کا رول ناقابل فراموش ہے۔ اقتدار کے حصول کے ساتھ ہی کانگریس نے اسٹاف نرسیس میں تقرر نامے حوالے کئے۔ بہت جلد سنگارینی میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جائے گا۔ 2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *