News4

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد26 ہزار سے متجاوز

غزہ: غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہو گئے۔اس طرح شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہو گئی ہے جن میں 11 ہزار سے زائد بچے اور 7500 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس میں چھاپوں میں 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
جس میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت ہورہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *