غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے آگے نکل گئے

لاہور (پی این آئی) عام انتخابات 2024، اب تک آزاد امیدوار 55 نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی جی این نیوز کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کی 100 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے، جن کے مطابق آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک آزاد امیدواروں کو 55، ن لیگ کو 23، پیپلزپارٹی کو 12 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ جمعرات کی صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

جمعرات کی صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا، اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

The post غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے آگے نکل گئے appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *