News4

فلم اسٹار بابو موہن بی جے پی سے مستعفی

حیدرآباد۔/7فروری، ( سیاست نیوز) سابق وزیر اور فلم اسٹار بابو موہن نے بی جے پی سے استعفی کا اعلان کردیا اور بی جے پی قیادت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی نے انہیں ضرورت کے تحت استعمال کرکے چھوڑ دیا ہے۔ بابو موہن 2018 اور 2023 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اندول اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ورنگل لوک سبھا نشست کیلئے دعویداری پیش کی لیکن بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔1
ٹکٹ سے محرومی کے بعد بابو موہن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ گذشتہ اسمبلی چناؤ میں بی جے پی نے بابو موہن کے فرزند اودئے موہن کو ٹکٹ دینے کی کوشش کی لیکن بابو موہن نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ خاندان میں اختلافات پیدا کئے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بابو موہن کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *