News4

قمری سال نو یا چینی نئے سال کا آج آغاز

لندن : قمری سال نو جسے نیا چینی سال بھی کہا جاتا ہے، ہفتہ 10 فبروری کو شروع ہوگا۔ اسے Year of the Wood Dragon کے طور پر منایا جارہا ہے اور یہ موسم سرما کے اختتام کا نقیب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ موسم بہار کی آمد آمد ہوتی ہے۔ نیا چینی سال قمری کیلنڈر کے پہلے نئے چاند کا نقیب ہوتا ہے جو عام طور پر 21 جنوری اور 22 فبروری کے درمیان شروع ہوا کرتا ہے۔ رواں سال اس کا آغاز 10 فبروری کو ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ 15 روزہ موسم بہار کی شروعات بھی ہوگی۔ چینی علم نجوم 12 سالہ گردش کے مطابق چلتا ہے جس میں ہر سال کو جانور کی علامت اور 5 بنیادی عناصر دھات ، لکڑی ، پانی ، آگ یا زمین کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ یہ عناصر مل کر ایک خاص علامت اور معنویت کو پیش کرتے ہیں۔ جانوروں کی علامتوں میں چوہا، شیر ، خرگوش، بیل، ڈریگن، سانپ ، گھوڑا، مینڈا، بندر، مرغ، خنزیر اور کتا شامل ہیں۔ چینی زوڈیاک میں ڈریگن کا خاص مقام ہے اور وہ اقتدار، طاقت اور خوش قسمتی کو پیش کرتا ہے۔ ڈریگن کی علامت کا تعلق ان برسوں سے ہے۔ : 1940، 1952، 1964، 1976، 1988، 2000، 2012، 2024 اور اسی طرح 12 سال کا وقفہ جڑتا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *