News4

لوک سبھا انتخابات کیلئے کانگریس وار روم کیلئے 10 افراد کا تقرر

حیدرآباد 10 فبروری ( سیاست نیوز ) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے وار روم کی تشکیل عمل میں لائی ہے اور 10رکنی عملہ کا تقرر بھی عمل میں لایا ہے ۔ پردیش کانگریس ورکنگ صدر و ایم ایل سی بی مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی نے وار روم کیلئے عہدیداروں کے تقرر کو منظوری دی ہے ۔ وار روم عملہ کے صدر نشین پون ملاڈی ہونگے جبکہ سندیش سنگالکر ‘ سی ایچ کرن کمار ریڈی ‘ ستیش مانے ‘ سنتوش ردرا شریک صدور نشین ہونگے ۔ وسیم داشا اور آرون مرزا ٹریننگ و یوتھ انچارچ ہونگے ۔اس کے علاوہ سریکانت کماری تجزیہ کار اور گریجا شیٹکر و نوین پٹیم سوشیل میڈیا کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ یہ وار روم لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی تشہیر اور حکمت عملی کیلئے کام کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *