News4

مالدیپ پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل

حکومت اور اپوزیشن ارکان میں زبردست ہاتھا پائی
مالے: مالدیپ کی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان میں شدید لڑائی کے مناظر دیکھے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کا پارلیمنٹ اْس وقت میدانِ جنگ تبدیل ہوگیا جب حکومت کے اتحادی ارکان نے خصوصی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ارکان میں زبردست ہاتھاپائی ہوئی ۔ پی پی ایم سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور صدر محمد معیزو کی جماعت پی این سی کے ارکان نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ صدر محمد معیزو کی کابینہ میں وزرا کی شمولیت کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں وزرا کیلئے 22 میں سے 18 ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ باقی 4 کو مسترد کیا گیا۔ اس پر حکومت کے اتحادی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور کارروائی کو متاثر کرنا چاہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *