News4

مالونی رام نومی فساد معاملہ:سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کا عدالتی حکم

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے آج یہاں ممبئی کے مضافات ملاڈ مالونی میں رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے خفیہ کیمرے سے حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں مقامی زون گیارہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر (ڈی سی پی ) اجے بنسل کوحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ۳۰ مارچ۲۰۲۳ میں ممبئی کے مضافات مالونی میں ہوئے تشدد کے مناظر محفوظ رکھیں۔واضح رہے کہ خفیہ کیمرے سے حاصل کئے گئے فوٹیج مسلم نوجوانوں کی اس فساد میں پولس کی جانب سے ملوث کئے جانے کے تعلق سے ان کی بے گناہی کا پروانہ ثابت ہونگے ۔جسٹس ریوتی موہتے ڈھیرے اور جسٹس منجولہ شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آج یہ حکم سماجی خادم و تاجر جمیل مرچنٹ کی پٹیشن کی سماعت کے دوران دیا جس میں انہیں کلیدی ملزم دکھایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *