News4

مجھے جیل میں ڈالنے پر توڑ کر باہر آؤں گی: ممتا بنرجی

بی جے پی پر انتخابات میں کامیابی کیلئے سب کو جیل میں ڈالنے کا الزام

نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما ہیمنت سورین کو مبینہ طور پر زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ بی جے پی آنے والے الیکشن کو جیتنے کے لیے اپوزیشن رہنماو?ں کو قید کر رہی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو انہوں نے ملک میں مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی پر طنز کیا اور کہا، ‘وہ الیکشن جیتنے کے لیے سب کو جیل میں ڈال رہے ہیں۔ ہم سب چور ہیں اور تم سب ولی؟ اس دوران اپنے انوکھے انداز میں ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ اگر مجھے جیل میں ڈالا گیا تو میں سوراخ کر کے باہر آؤں گی۔ممتا بنرجی نے ایم پی مہوا موئترا کو پارلیمنٹ سے نکالے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ‘مہوا کو نکال دیا گیا ہے، لیکن میں جانتی ہوں کہ آپ (عوام) اسے دوبارہ ووٹ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ساتھ ہی ریاست کے لوگوں سے کہا کہ وہ بنگال میں این آر سی ہونے نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا،بی جے پی انتخابات سے پہلے این آر سی کرنے جا رہی ہے۔ کیا مہوا اس جگہ کی شہری نہیں ہے؟ اگر آپ ووٹ دیتے ہیں تو آپ ایک سیٹزن ہیں۔ انہوں نے کہا، بی ایس ایف کے مظالم بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ بی ایس ایف ان لائن پرمٹ کیوں دے گا؟ میں ڈی ایم والوں سے کہوں گی کہ ان لائن پرمٹ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *