News4

مجھ سے غلط معلومات شیئر ہوگئی، ڈی ویلیئرز کا اعتراف

جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سے غلط معلومات وائرل ہوگئی جس پر ان کو تاسف ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے جسے جوڑے نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ کچھ دن قبل ڈی ویلیئرز نے اس کی تصدیق کی تھی۔ سابق کپتان جنوبی افریقہ نے یہ دعویٰ اپنے آن لائن شو میں کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ویراٹ اور انوشکا دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں، ویراٹ اس وقت ٹھیک ہیں اور اچھا وقت فیملی کے ساتھ گزار رہے ہیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچز چھوڑ دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *