News4

مشیر حکومت محمد علی شبیر نے ذمہ داری سنبھال لی

وزراء ‘ ارکان اسمبلی و کونسل ‘ ایس سی ایس ٹی ‘ بی سی و اقلیتی محکموں کے حکام نے مبارکباد دی
حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز) جناب محمد علی شبیر مشیر حکومت برائے ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتی محکمہ جات نے آج سیکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مشیر حکومت کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کی تقریب میں ریاستی وزراء ‘ ارکان اسمبلی ارکان کونسل و مختلف محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔ تقریب کا آغاز مولانا محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد کی قرأت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں خطیب و امام مکہ مسجد نے ان کیلئے خصوصی دعاء کی۔ جناب محمد علی شبیر کے جائزہ لینے کے بعد جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل ‘ مسٹر ملو روی‘ مسٹر جو پلی کرشنا راؤ ‘مسٹر پی سرینواس ریڈی‘ مسٹر بیلیا نائک‘ جناب مظفر علی خان و دیگر نے مبارکباد پیش کی۔ مشیر حکومت برائے ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتی محکمہ جات کو جن قائدین نے جائزہ لینے پر مبارکباد پیش کی ان میں جناب جابر پٹیل‘ جناب عتیق صدیقی خرم‘ جناب علی مسقطی‘جناب مجاہد عالم خان‘ جناب مجیب اللہ شریف‘ جناب فیروز خان‘ جناب ظفر جاوید‘جناب نظام الدین ‘ جناب خلیق الرحمن و دیگر شامل ہیں۔ تقریب میں محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے ۔ جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود‘ محترمہ عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس سیکریٹری ٹمریز‘ جناب شیخ لیاقت حسین و دیگر نے جناب محمد علی شبیر کو مبارکباد پیش کی اور محکمہ کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *