News4

ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 28 جنوری (راست) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو مہانکالی پولیس اسٹیشن سے ASI اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس احمد شریف کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ 14 مختلف پولیس اسٹیشنوں سے درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر عثمانیہ دواخانہ اور گاندھی ہاسپٹل سے 15 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ 9 مسلم نعشوں کی نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی نے پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی۔ نماز جنازہ میں صوفی محمد اکرم حسینی چشتی قادری، محمد لئیق قادری، سید امیرالدین قادری، سید زبیر ہاشمی، محمد مکرم موجود تھے جبکہ 6 مسلم نعشوں کی نماز جنازہ مولانا محمد شہباز مسجد صوفی بالا امرائی نے پڑھائی۔ مسجد کے صدر جناب نعیم صوفی کی اطلاع پر بہت سارے لوگ جمع ہوگئے۔ اس طرح ایک بڑی جماعت کا اہتمام ہوا۔ ادارہ سیاست ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر سید منیرالدین فہیم، بابا، سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کا اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے۔ سید منیرالدین نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہاکہ ایڈیٹر سیاست کو صحت کے ساتھ حیات فرمائے۔ آمین اور اس کام کو عام کردے کہ کوئی بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *