News4

ملک میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

2022 میں14 لاکھ مریضوں کی نشاندہی ۔ 9 لاکھ اموات
حیدرآباد 4 فروری(سیاست نیوز) ملک میں کینسر مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ 2022 میں ملک بھر میں 14 لاکھ کینسرکے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور 9 لاکھ اموات کینسر کے سبب ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کام کرنے والے ادارہ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین میں عموما چھاتی کے کینسر کے علاوہ سروائیکل کینسر کے مریض بڑھ رہے ہیںجبکہ مردوں میں ہونٹوں ‘ منہ اور پھیپڑوں کے کینسر کی شکایت عام ہور ہی ہے۔ خواتین میں 27 فیصد کینسر کے مریض چھاتی کے کینسر میں مبتلاء ہیں جبکہ 18 فیصد مریض سروائیکل کینسر کا شکار ہیں۔ اسی طرح مرد جو ہونٹ کے کینسر میں مبتلاء ہیں ان کا فیصد 15.6 ریکارڈ کیا گیا جبکہ منہ کے کینسر میں مبتلاء مردوں کا فیصد 8.5 ہے ۔ پھیپڑوں کے کینسر کے شکار مردوں کا فیصد 12.4 ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ہندستان بھر میں کینسر کے جملہ مریضوں کی تعداد جو ابھی زندہ ہیں وہ 32 لاکھ 60ہزار کو پہنچ چکی ہے اور سال 2022 میں9لاکھ اموات ہوئی ہیںجبکہ 14لاکھ 13ہزار 316 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ملک میں 75 سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل کینسر کا شکار مریضوں کا فیصد 10 کو تجاوز کرچکا ہے ۔ ماہرین و محققین کا کہناہے کہ موٹاپے ؤ سگریٹ نوشی ‘ شراب نوشی کے سبب ملک میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہاہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور وجہ غذائی بے قاعدگیاں بھی ہیں۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *