ملک میں یوریا کھاد کا بحران برقرار

اسلام آباد: دو لاکھ ٹن کی درآمد کے باوجود یوریا کھاد کا بحران برقرار ہے اور ملک بھر میں اس کے من مانے ریٹس اور بلیک میں فروخت بھی جاری ہے۔

دستاویز کے مطابق لاہور اور حیدر آباد میں یوریا بوری کی قیمت میں 1530 روپے کا فرق سامنے آیا، حیدرآباد میں اس کی فی بوری 5350 روپے تک پہنچ گئی جبکہ لاہور میں سب سے کم 3800 روپے میں دستیاب ہے۔

بنوں میں اس کی بوری 5200 اور پشاور میں 5000 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں یوریا بوری 4848 روپے  اور سکھر میں 4800 روپے کی ہوگئی۔ راولپنڈی میں 4850 روپے اور گجرانوالہ میں بوری 5000 میں فروخت کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی سالانہ یوریا کھاد کی ضرورت 70 لاکھ میٹرک ٹن ہے جبکہ رواں سال ملک میں یوریا کھاد کی مقامی پیداوار 64 لاکھ میٹرک رہی۔

نومبر میں حکومت نے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ربیع سیزن میں اب بھی 4 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی قلت کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *