News4

مودی ابو ظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی / ابوظہبی : وزیر اعظم ہند نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق دو روزہ دورے کے دورا ن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور چہارشنبہ کو ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔مندر کی تعمیر کا فیصلہ مودی کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورہ میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ زمین اْس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی۔واضح رہے کہ مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں ٹن پتھروں کو ہندوستان میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *