میرے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ انکے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس حوالے سے ان کی گرفتاری کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اطلاع دی ہے کہ ان کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے 82 سالہ والد بزرگوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ میرے والد جمہوری، آئینی حق کے مطابق ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔

My 82 year old father arrested. He wanted to lead a rally as per his democratic and constitutional right. Pakistan has today been reduced to a total fascist state with zero human rights or rule of law. One Nawaz Sharif & his daughter calling the shots and ruining the country. pic.twitter.com/BEdx5EX60h

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2024

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *