News4

نوجوان نسل کیلئے جدوجہد آزادی کے دور کا اعادہ:مرمو

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال میں ملک بھر میں بہت سے پروگرام منعقد کیے گئے جس کی وجہ سے 75 سال بعد نوجوان نسل نے پھر سے آزادی کی جدوجہد کا وہ دور جیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن چہارشنبہ کو یہاں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا کہ یہ ہمارے آئین کے نفاذ کا 75واں سال ہے ۔ اسی عرصے کے دوران امرت مہوتسو، آزادی کے 75سال کا جشن بھی ہوا۔ اس دوران ملک بھر میں کئی پروگرام ہوئے ۔ ملک نے اپنے گمنام آزادی پسندوں کو یاد کیا۔ نوجوان نسل نے 75سال بعد دوبارہ جدوجہد آزادی کا وہ دور جیاہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے دوران ’میری ماٹی، میرا دیش مہم ‘کے تحت ملک بھر کے ہر گاؤں سے مٹی کے ساتھ امرت کلش کو دہلی لایا گیا۔ دو لاکھ سے زائد پتھر کے ستون نصب کیے گئے ۔ 70 ہزار سے زیادہ امرت سروور بنائے گئے ۔ دو لاکھ سے زیادہ امرت کے باغات بنائے گئے۔ دو کروڑ سے زائد درخت اور پودے لگائے گئے ۔ 16کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کے ساتھ سیلفیاں اپ لوڈ کیں۔ صدر نے کہا کہ امرت مہوتسو کے دوران ہی نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ کرتویہ پتھ پر لگایا گیا ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ملک کے تمام موجودہ وزرائے اعظم کیلئے وقف ایک میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔ شانتی نکیتن اور ہویسلا مندر عالمی ثقافتی وراثت کی فہرست میں شامل ہیں۔صاحبزادوں کی یاد میں ویر بال دووس منانے کا اعلان کیا گیا۔ لارڈ برسا منڈا کے یوم پیدائش کو قبائلی یوم افتخار قرار دیا گیا۔ تقسیم کی ہولناکیوں کو یاد کرتے ہوئے ، 14 اگست کو تقسیم کے ہولناکی یادگاری دن قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *