News4

نیوزی لینڈ نے ڈبلیو ٹی سیمیں پہلا مقام حاصل کرلیا

ماؤنٹ مونگانوئی۔ نیوزی لینڈ نے چہارشنبہ کو جنوبی افریقہ کو281 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ افتتاحی ڈبلیو ٹی سی چمپئنز نے چوتھے دن کے آخر میں بے اوول میں ہونے والے مقابلے پر غلبہ حاصل کیا اور اس عمل میں آسٹریلیا اور ہندوستان سے آگے نکل گئے، اور اب66.66 پوائنٹس فیصد کے ساتھ موجودہ جدول میں سرفہرست ہیں۔ اس موجودہ ڈبلیو ٹی سی سائیکل کے دوران، نیوزی لینڈ نے صرف تین ٹسٹ کھیلے ہیں۔بنگلہ دیش میں ان کی سیریزگزشتہ سال کے آخر میں 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی اور انہوں نے گھر پر پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کی جس نے2021 کے چمپئنزکو جدول میں سب سے اوپر پہنچا دیا۔گزشتہ سال کی چمپئن آسٹریلیا بے اوول کے نتیجے کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی اور ہندوستان تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور جنوبی افریقہ ساتویں اور چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش، پاکستان پانچویں اور ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہیں ۔ راچن رویندرا کی ڈبل سنچری اور کین ولیمسن کی سنچری کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کو بیٹ سے میچ پر غلبہ دلوایا۔یاد رہے کہ جب 13 فروری کوہیملٹن میں دوسرا ٹسٹ شروع ہو گا تو ٹیمیں ایکشن میں واپس آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *