ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہوگیا، سینئر صحافی نے نواز شریف کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔

ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) February 8, 2024

اپنے ایکس اکاؤنٹس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میاں نواز شریف کو اب اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے کا اعلان کرنا چاہئے‘‘ ۔

میاں نواز شریف کو اب اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے کا اعلان کرنا چاہئے

— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) February 8, 2024

خیال رہے کہ اب تک کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے آبائی حلقہ این اے130 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواریاسمین راشد 17918ووٹ لے کر آگے ہیں،ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف12146ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں قائم مسلم لیگ (ن) کے الیکشن ہیڈ کوارٹر زسے شہباز شریف کے بعد نوازشریف اور مریم نواز بھی اٹھ کر چلے گئے ہیں جبکہ صحافیوں سے کہا گیا جیسے رزلٹ آ رہے ہیں، صبح ہی معاملات دیکھیں گے، آپ بھی چلے جائیں۔

The post ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہوگیا، سینئر صحافی نے نواز شریف کو اہم مشورہ دیدیا appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *