News4

وزیر اعظم کے ہاتھوں آج سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 28 جنوری کو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم اس موقع پر شہریوں پر مبنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کا آغاز کریں گے جن میں ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس ، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ شامل ہیں۔ ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ملک کے شہریوں کو مفت اور الیکٹرانک فارمیٹ میں دستیاب کرائے گی۔ ڈیجیٹل ایس سی آر کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ 1950 سے سپریم کورٹ کی رپورٹوں کی تمام 519 جلدیں، جن میں 36,308 مقدمات شامل ہیں، ڈیجیٹل فارمیٹ، بک مارک، صارف دوست اور کھلی رسائی کے ساتھ دستیاب ہوں گے ۔وزیراعظم سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے جو انگریزی اور ہندی میں دو لسانی فارمیٹ میں ہوگی اور اسے صارف دوست انٹرفیس کیساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس سہولت سے عوام بھر پور استفادہ کریں گے اور عوام کو عدالت کے فیصلوں سے متعلق تفصیلات حاصل ہونگی۔

ڈیجیٹل کورٹس 2.0 ایپلی کیشن ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت ضلع عدالتوں کے ججوں کو الیکٹرانک شکل میں عدالتی ریکارڈ دستیاب کرانے کے لیے ایک حالیہ اقدام ہے ۔ اس کے ساتھ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کے استعمال کے ساتھ اسپیچ کو ریئل ٹائم کی بنیاد پر متن میں نقل کیا جاتا ہے ۔
وزیراعظم سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے ۔ نئی ویب سائٹ انگریزی اور ہندی میں دو لسانی فارمیٹ میں ہوگی اور اسے صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *