ووٹوں کی دوبارہ گنتی، تحریک انصاف کا آزاد امیدوار جیت گیا

پشاور(پی این آئی) ووٹوں کی دوبارہ گنتی ۔۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عبیدالرحمان کامیاب ہوگئے۔

آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے۔آراو نے بتایاکہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق اعزاز المک افکاری 25124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔ آزاد امیدوار عبیدالرحمان 22981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔

The post ووٹوں کی دوبارہ گنتی، تحریک انصاف کا آزاد امیدوار جیت گیا appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *