News4

ٹرمپ اور بائیڈن بدمزاج بوڑھے : نیکی ہیلی

نیویارک: امریکہ میں آئندہ نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کا جادو حریفوں میں سر چڑھ کر بولنا شروع ہو گیا ہے۔ خاص طور پر ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان سخت گرما گرمی پائی جارہی ہے جو تمام رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حریفوں میں برتر ہیں۔ حالیہ عرصہ کے دوران ٹرمپ اور نکی ہیلی کو سیاسی رسہ کشی کے ساتھ ایک دوسرے کی کردار کشی کرتے دیکھا گیا ہے۔ بعض مقامات پردونوں ایک دوسرے کے خلاف غنڈی گردی سے بھی نہیں کترائے۔اپنی حالیہ انتخابی مہمات کے دوران ٹرمپ نے بار بار ہیلی کی ظاہری شکل وصورت اور ان کی وضع قطع اور لباس پر تنقید کی۔ ایک جگہ انہوں نے کہا کہ ’ہیلی کا لباس‘ نا مناسب ہے۔جواب میں ہیلی نے ٹرمپ کی عمر اور ذہنی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ’بدمزاج بوڑھے‘ دوبارہ وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *