News4

ٹی بیگ میں کیڑے ،سعودی فوڈ اتھارٹی کا ایکشن

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے خوردبین کے ذریعے کیڑوں پر مشتمل ٹی بیگ کی وائرل ویڈیو کا ایکشن لیا ہے۔ایس ایف ڈی اے نے صارفین کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ’مقامی مارکیٹ میں زیر استعمال مصنوعات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ہر طرح کی آلودگیوں سے محفوظ ہوں۔’مختلف اشیا کے نمونے حاصل کر کے پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ سعودی سٹینڈرڈ کے مطابق ہیں یا نہیں۔ خلاف ورزی ثابت ہو جانے پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور غیر معیاری مصنوعات مارکیٹ سے اٹھائی جا رہی ہیں۔‘ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ ’ایسی کوئی بھی چیز جس کے بارے میں انہیں شبہ ہو یا ہر وہ چیز جس سے صارفین کسی مشکل میں پڑ گئے ہوں فوری مطلع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *