پاکستان کا کونسا شہر ملک کا گندا ترین شہر قرار؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)ملک کے گندے ترین شہروں میں کراچی سرِفہرست آگیا، ایک سروے میں کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے نام لے کر کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر کہا۔سروے میں لاہور کو 8 فیصد لوگوں نے گندا ترین شہر کہا ہے، گوجرانوالا کو 02 فیصد، حیدرآباد کو 01 فیصد شہریوں نے گندا شہر قرار دیا۔گیپ پاکستان کے سروے میں 11 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پاکستان میں کوئی شہر گندا نہیں ہے، جبکہ 47 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

The post پاکستان کا کونسا شہر ملک کا گندا ترین شہر قرار؟ appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *