News4

پاکستان کے نگران وزیر مذہبی اُمور کی سعودی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔ وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی منفرد اور مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے حجاج کو بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ ملنے پر پاکستان حج مشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *