News4

پرانے شہر کی ترقی اور عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کا منصوبہ

حیدرآباد 10فروری(سیاست نیوز) حکومت نے بجٹ میں پرانے شہر کی ترقی کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کا تذکرہ کرنے کے علاوہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارک نے حکومت سے پرانے شہر کی ترقی کے لئے ہیریٹیج زون‘ پیدل راہرو زون‘ پیپلز پلازاہ کی تعمیر کے علاوہ موسیٰ ندی کی ترقی اور اسے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے اقدامات کا تذکرہ کیا ہے۔ حکومت نے اپنے پہلے اعلیٰ الحساب بجٹ میں موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کے لئے 1000 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک حیدرآباد میٹرو ریل کے منصوبہ کو توسیع دینے کے منصوبہ کا بھی بجٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے پرانے شہر کی ترقی کے لئے تیار کئے گئے منصوبہ کا بجٹ میں تذکرہ کئے جانے کے بعد کہا جا رہاہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لئے خصوصی بجٹ کی فراہمی کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *