پنجاب پر کس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ ہونے میں 2 روز باقی

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر کو ہوگا جس کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ن لیگ کی جانب سے مریم نواز سنی اتحاد کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھارتی اکثریت سے حاصل کیے۔ پنجاب پر کس کی حکمرانی ہوگی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پیر کے روز ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائیگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

،مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پہلی بار پنجاب سے کسی خاتون وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا اور مریم نواز منتخب ہونے کے بعد صوبے کی ترقی کے لیے اپنے ویژن کا اعلان کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *