پی ٹی آئی آزاد ارکان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے آج ہونے والے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے تاہم سنی اتحاد میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھانے کے بعد اس الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مذکورہ اراکین کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کسی کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کیلیے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے نوید انتھونی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اسپیکر کیلیے صوفیہ شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے راشد خان امیدوار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *