News4

چار ماہ کیلئے علی الحساب موازنہ 2 لاکھ 75 ہزار کروڑ

حیدرآباد 10فروری(سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے عام انتخابات کے پیش نظر علی الحساب بجٹ پیش کیا جس پر ریاستی حکومت سے بھی علی الحساب بجٹ پیش کیا گیا ۔ مکمل بجٹ اسی وقت پیش کیا جائے گا جب مرکز کی جانب سے ماہ جولائی میں مکمل بجٹ پیش ہوگا ۔ محکمہ فینانس حکام نے بتایا کہ حکومت سے مجموعی طور پر 4ماہ کے اخراجات کیلئے بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ حکومت سے 2لاکھ 75ہزار891کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا جو 4ماہ کے اخراجات کیلئے ہے اسی طرح محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے 2262 کروڑ روپئے کی تخصیص بھی 4ماہ کیلئے ہے ۔ حکومت سے تمام محکمہ جات کیلئے پہلے سہ ماہی اخراجات کیلئے بجٹ کی پیشکشی کی جانی تھی لیکن مرکز سے جولائی میں مکمل بجٹ کے منصوبہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بھی اپریل تا جولائی کے اخراجات کی پابجائی کیلئے 4ماہ کے اخراجات پر مشتمل بجٹ پیش کیا ہے۔ ۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *