چیف منسٹر دہلی کجریوال کو 7واں سمن

نئی دہلی : چیف منسٹر اروند کجریوال کو ای ڈی کی جانب سے ساتواں سمن موصول ہوا ہے ۔ ای ڈی نے انہیں جمعرات کو سمن بھیجا اور پیر کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ۔ اس سے پہلے کجریوال کو 19 فبروری 2024 کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔ ای ڈی دہلی کے مبیننہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس نے کجریوال کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا ۔ ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے AAPنے تب کہا تھا کہ ای ڈی کے سمن کی درستگی کا مسئلہ اب عدالت میں ہے ۔ ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے ۔ بار بار سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیئے ۔ یہ چھٹا موقع تھا جب کجریوال ای ڈی کے سمن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *