ڈیوس کپ ٹائی ڈبلز: بھارتی جوڑی نے پاکستان کو ہرادیا

اسلام آباد: ڈیوس کپ ٹائی میں بھارت نے پاکستان کو ڈبلز میں شکست دے کر کپ جیت لیا، بھارت کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کھیل رہے تھے، دونوں کو ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے ڈبلز میں چھ دو اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ذیشان علی نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں گفتگو میں کہا کہ اعصام الحق اور عقیل خان ایک تجربہ کار ٹیم تھی، ہماری کوشش تھی غلطی کم کریں اور سروس برقرار رکھیں، بہت خوش ہیں کہ پاکستان سے ٹائی جیتی۔

ذیشان علی نے کہا کہ دونوں بھارتی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، دونوں ممالک کے درمیان مزید ٹینس ہونی چاہیے، ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں عقیل خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلا سیٹ نارمل کھیلا تھا، مزمل کا پہلا ڈیوس کپ ٹائی تھی، اعصام الحق اور مزمل نے ڈبلز کی تیاری کی تھی، اعصام الحق کے زخمی ہونے کے بعد مایوسی ہوئی۔

واضح رہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کےپہلےدن اعصام الحق اورعقیل خان کو بھی سنگل مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *