News4

کاماریڈی ہاسپٹل کے ڈیوٹی میڈیکل آفیسر اور اسٹاف نرس کی معطلی

مریض کو چوہے کاٹنے کا واقعہ، وزیر صحت کی عہدیداروں پر برہمی

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کاماریڈی میں مریض کو چوہوں کے کاٹنے کی واقعہ کی محکمہ جاتی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ دامودر راج نرسمہا نے میڈیا میں اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ عہدیداروں کو حقائق کا پتہ چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں میں عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کاماریڈی میں آئی سی یو کے تحت 10بستر ہیں اور عمارت سے متصل ڈائیلاسیس یونٹ کی تزئین نو کیلئے تعمیری اور انہدامی کارروائی جاری ہے۔ مریضوں کے اٹنڈرس کی جانب سے اطراف کے علاقہ میں غذا اور دیگر اشیاء پھینکی جاتی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ واقعہ کی تفصیلی جانچ کیلئے عہدیداروں کی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ اسی دوران ہاسپٹل حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی میڈیکل آفیسر اور اسٹاف نرس کے معطل کرنے کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر کلکٹر کاماریڈی نے کارروائی کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر جے وی پاٹل کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے آئی سی یو کی انچارج ڈاکٹر کاویہ اور انچارج جنرل میڈیسن ڈاکٹر وسنت کمار اور اسٹاف نرس جے منجولا کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ مجیب الدین کو 31 جنوری کو گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کاماریڈی میں شریک کیا گیا جہاں 9 فروری کو چوہوں نے انہیں کاٹ کر ہاتھ اور پیر زخمی کردیا۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *