کترینہ کیف نے سلمان خان اور اکشے کمار میں فرق بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ میں ’باربی ڈول‘ کے لقب سے مشہور ادکارہ کترینہ کیف نے سُپر اسٹار سلمان خان اور اکشے کمار سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

کترینہ کیف نے نہ صرف عامر خان، شاہ رخ خان، ہریتک روشن کے ساتھ کام کیا ہے بلکہ وہ سلمان خان اور اکشے کمار کے ساتھ بھی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان اور اکشے کمار میں فرق بتایا ہے جس کی وجہ سے وہ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ: کترینہ کیف کا فلم ’بچنا اے حسینوں‘ سے متعلق اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں صبح اور رات جیسا فرق ہے، اکشے کمار سب سے پہلے آپ کو سیٹ پر نظر آئیں گے اور ان سے سیٹ کے بعد کال کی درخواست کرنی پڑے گی

کترینہ کیف نے بتایا کہ سلمان خان اس سے مخلتف ہیں، انہیں فون کر کے درخواست کرنی پڑتی ہے کہ برائے مہربانی سیٹ پر آ جائیں، سلمان خان ہمیشہ فلم کی بڑی کہانی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیٹ پر میرا معاون اداکار کیا کر رہا ہے کیونکہ میں سیٹ پر بالکل تیاری کے ساتھ آتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *