News4

کریم نگرکے سوریہ نگرمیں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد 4 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے سوریہ نگرمیں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس تیندوے کی ویڈیو مکانات پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگئی۔اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جنہوں نے اس فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ رات کے وقت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔اس ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے کے سبب مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی جنہوں نے انسانی آبادی میں اس تیندوے کی موجودگی پر حیرت کااظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *