کویتاکا جیل جانا یقینی ، مرکزی مملکتی وزیر کا دعویٰ

راہول گاندھی کو اقتدار حوالے کیا گیا تو ملک فروخت ہوجائے گا : اشونی چوبے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر سیول سپلائز و جنگلات اشونی چوبے نے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں بہت جلد بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا جیل جائے گی ۔ لنگم چوراستہ پر بی جے پی وجئے سنکلپ یاترا کا آغاز کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی شراب اسکام کی تحقیقات جاری ہے ۔ ماضی میں ای ڈی اور سی بی آئی نے کویتا سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ سی بی آئی کی جانب سے کویتا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے تمام قصور وار جیل جائیں گے ۔ جس میں کویتا بھی شامل رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے نام پر کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں ۔ ملک کے ٹکڑے کرنے کے لیے یہ جماعتیں سازش کررہی ہیں ۔ انہیں سبق سیکھانا اور بی جے پی کو کامیاب بنانا تلنگانہ عوام کی ذمہ داری ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر آشونی چوبے نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں راہول گاندھی پدیاترا کررہے ہیں مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ اگر راہول گاندھی کو اقتدار حوالے کیا گیا تو وہ ملک کو فروخت کردیں گے ۔ کیرالا کے عوام نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو روانہ کیا ہے مگر راہول گاندھی ایک بھی دن عوام کے لیے کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے نام سے کی جانے والی پدیاترا سے ملک کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملک وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پوری طرح محفوظ ہے ۔ ملک کے تمام شعبے تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔ سماج کے تمام طبقات وزیراعظم کی خدمات سے پوری طرح مطمئن ہے ۔ راہول گاندھی یاترا کے نام پر فنڈمز اکٹھا کررہے ہیں ۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو شرمناک شکست ہونے کا دعویٰ کیا ۔۔ 2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *