کیریئر بنانے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ خوبصورتی کی وجہ سے شوبز کیریئر بنانے میں مدد نہیں ملی بلکہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے کسی بھی انسان کی زندگی آسان نہیں ہوتی، خوبصورت لوگوں کی زندگی میں بھی مشکلات ہوتی ہیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ خوبصورت لوگوں سے تو ان کے آس پاس کے لوگ حسد بھی کرنے لگتے ہیں اور واضح طور پر ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ خوبصورت لوگوں کو خوبصورتی کی وجہ سے کوئی خاص اہمیت نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورتی کی وجہ سے شوبز کیریئر بنانے میں مدد نہیں ملی بلکہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *