News4

کے سی آر نلگنڈہ آنے سے قبل عوام سے معذرت خواہی کریں : وینکٹ ریڈی

پانی سربراہی کے وعدہ کی تکمیل میں ناکامی، کے سی آر کی آمد پر کانگریس کا احتجاج

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کرشنا کے پانی کے مسئلہ پر 13 فروری کو نلگنڈہ میں بی آر ایس کے جلسہ عام کو مضحکہ خیز قراردیا۔ وینکٹ ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کے سی آر کیا صورت لے کر نلگنڈہ آرہے ہیں۔ نلگنڈہ آنے سے قبل کے سی آر کو عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہیئے کیونکہ انہوں نے متحدہ نلگنڈہ ضلع کو پانی کی سربراہی کے وعدہ کی تکمیل نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایس ایل بی سی پراجکٹ کی تکمیل کی شخصی طور پر نگرانی کریں گے اور پراجکٹ کے مقام پر کرسی ڈال کر بیٹھ جائیں گے۔ اقتدار کے دوران کے سی آر نے وعدہ کی تکمیل پر کوئی توجہ نہیں دی لہذا انہیں نلگنڈہ آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وینکٹ ریڈی نے اعلان کیا کہ کے سی آر کی آمد کے موقع پر نلگنڈہ ٹاون میں کانگریس پارٹی احتجاج منظم کرے گی۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کے سی آر نے نلگنڈہ کا پروگرام بنایا ہے۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے دور رہتے ہوئے کے سی آر نے عوامی مسائل سے اپنی عدم دلچسپی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کو آبپاشی پراجکٹس حوالے کرنے کے دستاویزات پر کے سی آر اور ہریش راؤ کے دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو مقروض ریاست میں تبدیل کرنے کے باوجود کانگریس حکومت نے اہم شعبہ جات کیلئے مناسب بجٹ مختص کیا ہے۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *