News4

گورنر جسٹس عبدالنذیر کے خطبہ سے آندھراپردیش اسمبلی بجٹ اجلاس کا آغاز

7 فروری کو عبوری بجٹ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری(سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج امراوتی میں گورنر جسٹس عبدالنذیر کے خطبہ سے آغاز ہوا۔ گورنر آندھراپردیش جسٹس عبدالنذیر نے اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ اپوزیشن تلگو دیشم ارکان کے احتجاج کے دوران گورنر نے اپنا خطبہ جاری رکھا۔ انہوں نے جگن موہن ریڈی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی اور خاص طورپر سیاحتی شعبہ میں نئے پراجکٹس کو خوش آئند قرار دیا۔ گورنر نے کہا کہ وجئے واڑہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا طویل قامت مجسمہ نصب کیا جائے گا جو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد مجسمہ رہے گا۔ مجسمہ کی تنصیب کیلئے 404 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ گورنر نے آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ 13 اضلاع میں عوامی حکمرانوں کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے عوامی بھلائی کیلئے جگن حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ گورنر نے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات ہیں۔ اس دوران اسپیکر ٹی سیتا رام کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ سیشن 8 فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 7 فروری کو اسمبلی میں عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *