News4

ہاسٹل پوجا میں شامل نہ ہونے پر نوجوان پر بدترین تشدد

بنگلورو: کرناٹک میں ایک نوجوان کو ہاسٹل میں ہونے والی پوجا میں شرکت نہ کرنے پر بدترین سزا دی گئی۔ یہ واقعہ کرناٹک میں پیش آیا جہاں این وی کالج کا طالب علم ایک سرکاری ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعبہ سائنس کے 19 سالہ طالب علم نے اتوار کو ہاسٹل میں ہونے والی پوجا میں اپنے ذاتی کام کی وجہ سے شرکت نہیں کی جس پر ہاسٹل کے دیگر طلبہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بات صرف تشدد پر ختم نہ ہوئی بلکہ 19 سالہ نوجوان کو نیم برہنہ کرکے اس سے سڑک پر پریڈ بھی کروائی گئی جس پر لڑکے کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *