News4

ہماچل میں راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میںتوسیع

شملہ: ہماچل پردیش میں راشن کارڈ کو آدھار نمبر کے ساتھ جوڑنے اور راشن کارڈ کو ای۔کے وائی سی اور موبائل نمبر سے اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ 29 فروری تک بڑھا دی گئی ہے ۔محکمہ خوراک ورسد اور امور صارفین کے ترجمان نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ان صارفین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی معلومات کا اندراج یا اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے ۔ عوامی تقسیم کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے صارفین کے آدھار نمبر کو راشن کارڈ سے جوڑا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *