News4

ہندوستان میں 18 فروری تا 9 مارچ مس ورلڈ مقابلہ

نئی دہلی: ہندوستان کو 27 سال بعد مس ورلڈ 2024 کے انتخاب کے مقابلوں کی میزبانی کے حقوق ایک بار پھر مل گئے ہیں اور یہ یہاں 18 فروری سے 9 مارچ کے درمیان منعقد ہوں گے ۔یہ اعلان مس ورلڈ آرگنائزیشن نے کیا۔ اس سے قبل یہ مقابلہ ہندوستان میں 1996 میں منعقد کیا گیا تھا۔مس ورلڈ فیسٹیول کے نام سے مشہور مقابلے کے اختتام کا اعلان ورلڈ جیو ورلڈ کنونشن سنٹر ممبئی میں ایک پروگرام میں کیا جائے گا۔ یہ پروگرام پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔موجودہ مس ورلڈ کیرولینا بلاواسکا کے ساتھ ساتھ سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر، وینیسا پونس ڈی لیون،سٹیفنی ڈیل ویلے اور ٹونی این سنگھ عالمی میلے کے اعلان کیلئے قومی دارالحکومت میں سرکاری شعبے کے ہوٹل اشوکا منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *