News4

ہیمنت سورین کو وارننگ کیساتھ دسویں مرتبہ سمن جاری

رانچی: ای ڈی نے ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا ہے۔ ہیمنت سورین سے کہا گیا ہے کہ وہ بتائیں کہ وہ 29 جنوری سے 31 جنوری کے درمیان کب اور کس جگہ پوچھ گچھ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ایجنسی نے سورین سے کہا ہے کہ اگر وہ سمن پر حاضر نہیں ہوتے ہیں تو اس کی ٹیم خود ان تک پہنچ جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے رانچی کے بڑگائیں علاقے میں تقریباً 8.46 ایکڑ زمین کی خرید و فروخت میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں 20 جنوری کو سورین سے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ ایجنسی اس معاملے میں مزید کئی نکات پرپوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔ای ڈی کی جانب سے سورین کو دسویں مرتبہ سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 22 جنوری کو انہیں نواں سمن بھیجا گیا تھا اور انہیں 27 سے 31 جنوری کے درمیان پوچھ گچھ کا وقت مقرر کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے جواب میں سورین نے اپنے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے 25 جنوری کو ایجنسی کو ایک خط لکھا تھا۔ سورین نے اس خط میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پوچھ تاچھ کیلئے کب دستیاب ہوں گے۔بڑگائیں علاقے کے مبینہ زمین گھوٹالے میں ای ڈی پہلے ہی آئی اے ایس چھوی رنجن سمیت ڈیڑھ درجن لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے سورین کو پہلا سمن بھیج کر 14 اگست 2023 کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ سورین نے اس کا تحریری جواب دیا اور پیش نہیں ہوئے اور سمن کو غیر قانونی قرار دیا۔اس کے بعد بھی ایجنسی انہیں سمن بھیجتی رہی۔ سورین ای ڈی کے سمن کے خلاف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا لیکن انہیں راحت نہیں ملی۔ بالآخر، ای ڈی کے آٹھویں سمن پر وہ 20 جنوری کوپوچھ تاچھ کیلئے دستیاب ہونے پر راضی ہو گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *