News4

500 روپئے گیس سلنڈر کے پرینکا گاندھی سے افتتاح کی تیاریاں

ایک لاکھ خواتین کا جلسہ عام منعقد کرنے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس حکومت نے 6 ضمانتوں میں سب سے اہم ضمانت 500 روپئے میں پکوان گیس کی سربراہی کو یقینی بنانے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ سیول سپلائز عہدیداروں کے اجلاسوں میں صارفین کی تعداد اور اخراجات پر مشتمل رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے بموجب حکام نے دو تجاویز پر علحدہ رپورٹس حکومت کوپیش کردی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارک، وزیر سیول سپلائز این اتم کمار ریڈی نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے 500 روپئے پکوان گیس وعدے پر عمل پر سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہے اور بجٹ تجاویز میں اس کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی 500 روپئے گیس سلنڈر کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے ایک لاکھ خواتین کے جلسہ عام منعقد کرنے اور اس میں کل ہند کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اندراولی میں کل منعقدہ جلسہ میں اس کا اعلان بھی کیا ہے۔ کابینہ کا 4 فبروری کو اجلاس منعقد ہورہا ہے، جس میں دوسرے امور کے ساتھ 500 روپئے گیس سلنڈر فراہم کرنے کے وعدے کو منظوری دی جائے گی۔ جلسہ عام منعقد کرنے کیلئے دو تین مقامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *